بغداد (نیوز ڈیسک) داعش کے جنگجو دنیا کے ہر معاملے میں اپنی رائے دیتے ہیں اور اپنے مطلب کے مطابق مختلف چیزوں کو جائز اور بعض کو ناجائز قرار دیتے رہتے ہیں۔ ایک جنگجو اسرافیل یلماز نے ویب ٹائٹ پوسٹس میں کیمیائی ہتھیاروں اور چاکلیٹ کے استعمال کو ’جائز‘ قرار دیا گیا ہے۔ یلماز کا تعلق نیدرلینڈز سے ہے اور اس نے مئی میں داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ یلماز سے ویب سائٹ پر ایک شخص نے پوچھا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیسے جائز ہے تو اس نے جواب دیا کہ شامی حکومت شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرتی ہے مگر کوئی آواز نہیں اٹھا اور جب داعش حکومت سے کیمیائی ہتھیار چھین کر ان کے خلاف استعمال کرتی ہے تو اس پر پوری دنیا میں واویلا شروع کردیا جاتا ہے، جو جیسے لڑے گا اس کے ساتھ ویسے ہی لڑا جائے گا۔ واضح رہے کچھ عرصہ قبل داعش کی جانب سے کردوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی خبریں آئی تھیں۔