نیو دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ہندووں کے اہم مذہبی تہوار کمبھ میلے میں انتظامیہ نے سیلفی لینے پر پابندی عائد کر دی۔ ہر تین سال کے بعد ہندووں کا مذہبی تہوار کمبھ میلا منعقد کیا جاتا ہے اور اس میلے میں تقریباً تین لاکھ سے زیادہ زائرین شرکت کرتے ہیں۔حکام کے مطابق عوام کے لیے سیلفیاں بنانے پر پابندی گوداوری دریا میں ”مقدس غسل“ کے دنوں میں لگائی جائے گی۔منتظمین کا کہنا ہے کہ ایک سروسے سے معلوم ہوا کہ عوام سیلفیاں لینے میں بہت وقت ضائع کرتے ہیں۔ جس سے مجمع کے آگے بڑھنے کی رفتار کم ہو جاتی ہے اور دھکم پیل کی صورت حال پیدا ہوجاتی ہے۔ یہ فیصلہ 100 رضاکاروں کی جانب سے کیے گئے ایک سروے کے بعد کیا گیا۔