لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں سیاسی پناہ کے خواہشمند کی تعداد گذشتہ 10 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ برطانیہ میں سالانہ 32344 مہاجرین کو سیاسی پناہ دی جانے لگی ۔ سیاسی پناہ لینے کے خواہشمندوں میں پاکستانیوں کا پہلا نمبر ہے ۔ گذشتہ برس 3976 پاکستانیوں اوراریٹیریا 3291 ایرانی 2499 کیساتھ تیسرے شام 2356 کیساتھ چوتھے ، البانوی 1972 درخواستوں کے ساتھ پانچویں افغانستان 1753 کیساتھ چھٹے نمبر پر رہا ۔ جن ملکوں کے شہریوں کو برطانیہ میں سیاسی پناہ ملی ہے ۔ ان کی تفصیل کچھ یہ ہے ۔ اریٹریا کے 2187 ، شام کے 1423 ، ایران کے 1261 سوڈان کے 885 ، پاکستان کے 770 ، نائجیریا کے 257 ، عراق کے 208 اور سری لنکا کے 202 شہریوں کو برطانیہ میں سیاسی پناہ دی گئی ہے ۔