پیرس(نیوز ڈیسک)جنوب مغربی فرانس میں 100کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواوں نے تباہی مچا دی۔ تیز ہواوں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ٹریفک اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ درخت گرنے سمیت مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ 87ہزار افراد تاحال بجلی سے محروم ہیں۔مونتوبان کے علاقے میں درخت فیکٹری کے گیس ٹینک پر گرنے سے دھماکا ہو گیا اور فیکٹری میں آگ لگ گئی۔فائر فائٹرز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔