ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ میں ممنوعہ ادویات کے خلاف کریک ڈوان، 16 لیبارٹریاں بند کر دی گئیں

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ میں ادویات کی نگرانی کرنے والے ادارے نے غیرقانونی سٹیرائیڈ اور کاکردگی بڑھانے والی دیگر ممنوعہ ادویات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 لیبارٹریاں بند کرادیں ہیں اور 90 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن(ڈی ای اے) کے مطابق پانچ ماہ کے دوران امریکہ کی 20 ریاستوں میں ہزاروں ٹن کیمیکل قبضے میں لیا گیا ہے۔چین سے انٹرنیٹ کے ذریعے منشیات کا کاروبار کرنے والی خفیہ لیبارٹریوں کے خلاف آپریشن سائبر جوس کے ذریعے کارروائی کی جا رہی ہے۔اس تازہ کارروائی میں تقریباً 20 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کی ادویات سٹیرائیڈ پاؤڈر اور لیکویڈ کو ضبط کیا گیا ہے۔ڈی ای اے کے ترجمان چک روزنبرگ کا کہنا تھا کہ بہت بڑی تعداد میں نوجوان اپنے جسم اور اپنی زندگیاں ان سٹیرائیڈز کے استعمال سے تباہ کررہے تھے۔ لیکن اس آپریشن کے ذریعے’عالمی زیرِ زمین سٹیرائیڈ مارکیٹ‘ کو نشانہ بناکر اس کے نقصانات اور جھوٹ کو بے نقاب کردیا گیا ہے۔یہ آپریشن رواں سال اپریل میں شروع ہوا تھا جو نو افراد کی گرفتاری کے بعد منگل کو ختم ہوا۔ڈی ای اے کے مطابق پکڑی جانے والی بیشترً منشیات چین کی کیمیکل بنانے والی کمپنیوں سے خریدی گئی تھیں جس کے بعد اْنھیں سٹیرائیڈز کی شکل میں خفیہ لیبارٹریوں میں منتقل کیا جاتا تھا جو اْنھیں امریکی بلیک مارکیٹ میں فروخت کرتی تھیں۔ایریزونا میں چار نام نہاد سٹیرائیڈ کی تبدیلی کی لیبارٹریوں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ ادویات کی 150000 کی مقدار میں تیار خوارک تحویل میں لے لی گئی ہے۔ واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ میں ادویات کی نگرانی کرنے والے ادارے نے غیرقانونی سٹیرائیڈ اور کاکردگی بڑھانے والی دیگر ممنوعہ ادویات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 لیبارٹریاں بند کرادیں ہیں اور 90 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن(ڈی ای اے) کے مطابق پانچ ماہ کے دوران امریکہ کی 20 ریاستوں میں ہزاروں ٹن کیمیکل قبضے میں لیا گیا ہے۔چین سے انٹرنیٹ کے ذریعے منشیات کا کاروبار کرنے والی خفیہ لیبارٹریوں کے خلاف آپریشن سائبر جوس کے ذریعے کارروائی کی جا رہی ہے۔اس تازہ کارروائی میں تقریباً 20 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کی ادویات سٹیرائیڈ پاؤڈر اور لیکویڈ کو ضبط کیا گیا ہے۔ڈی ای اے کے ترجمان چک روزنبرگ کا کہنا تھا کہ بہت بڑی تعداد میں نوجوان اپنے جسم اور اپنی زندگیاں ان سٹیرائیڈز کے استعمال سے تباہ کررہے تھے۔ لیکن اس آپریشن کے ذریعے’عالمی زیرِ زمین سٹیرائیڈ مارکیٹ‘ کو نشانہ بناکر اس کے نقصانات اور جھوٹ کو بے نقاب کردیا گیا ہے۔یہ آپریشن رواں سال اپریل میں شروع ہوا تھا جو نو افراد کی گرفتاری کے بعد منگل کو ختم ہوا۔ڈی ای اے کے مطابق پکڑی جانے والی بیشترً منشیات چین کی کیمیکل بنانے والی کمپنیوں سے خریدی گئی تھیں جس کے بعد اْنھیں سٹیرائیڈز کی شکل میں خفیہ لیبارٹریوں میں منتقل کیا جاتا تھا جو اْنھیں امریکی بلیک مارکیٹ میں فروخت کرتی تھیں۔ایریزونا میں چار نام نہاد سٹیرائیڈ کی تبدیلی کی لیبارٹریوں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ ادویات کی 150000 کی مقدار میں تیار خوارک تحویل میں لے لی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…