واشنگٹن (نیوزڈیسک)وائٹ ہاﺅس نے کہاہے کہ اب تک پاکستان کی طرف سے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دورہ امریکہ کی دعوت قبول کر نے کی کا کوئی پیغام نہیں ملا تاہم توقع ہے کہ دورے کی دعوت قبول کی جائےگی کیونکہ اس میں اہم امور پر بات چیت ہونا ہے ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کو اکتوبر کے آخر میں دورہ امریکہ کی دعوت امریکی قومی سلامتی مشیر سوزن رائس نے اپنے دوروز قبل ہونے والے دورہ پاکستان میں دی تھی ۔ترجمان جوش ارنسٹ نے کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ نواز شریف دورہ کی دعوت قبول کرینگے اب تک باقاعدہ ہمیں اطلاع نہیں دی گئی لیکن یہ ضروری دورہ ہے اور ہم اس کے منتظر ہیں ترجمان نے کہاکہ رائس کے دورے کا پہلا نقطہ دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی شراکت داری کا معاملہ تھا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں