منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی آرمی چیف کے بیان میں نے دنیا میں آگ لگادی

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی آرمی چیف دلبیر سنگھ نے پاکستان کے خلاف مختصر جنگ کےلئے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور در اندازی کی کوششوں کے باعث ضروری ہے کہ فوج مختصر جنگ کےلئے تیار رہے ۔تینوں مسلح افواج کے 1965ءکی جنگ کے بارے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہاکہ مختصر وارننگ پر مستقبل میں مختصر جنگ ہوسکتی ہے اس کےلئے ہمیں ہر وقت تیار رہنا ہوگا اور یہ ہماری حکمت عملی کا اہم جز ہونا چاہیے ۔پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے ماحول میں بھارتی فوج کےلئے تیار رہنا ضروری ہوگیا ہے ہمیں پیچیدہ قسم کے خطرات کا چیلنجز کا سامنا ہے انہوںنے دعویٰ کیا کہ بھارتی فوج حالیہ سالوں میں مضبوط ہوئی ہے اس نے سرحد پر بھی بھرپور جواب دیا ہے جموں و کشمیر میں بد امنی ختم کر نے کےلئے بھی نئے طریقے اختیار کئے جارہے ہیں حالیہ واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ تشدد بڑھ رہا ہے ۔انہوںنے دعویٰ کیا کہ 1965ءکی جنگ ہمارے حوصلے اور غیر معمولی عظمت کا ثبوت ہے مغربی محاذ پر پاکستان کومکمل نیچا دکھایا گیا تھا ۔انہوںنے کہاکہ اعتماد کی بحالی کے بعد ہی ہمیں چھ سال بعد 1971میں واضح کامیابی ملی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…