نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت کے نائب صدر حامد انصاری نے کہاہے کہ بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے ریاست کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شناخت،سلامتی،تعلیم اورفیصلہ سازی میں حصہ ایسے عوامل ہیں جو بھارتی مسلمانوں کو درپیش ہیں اور یہ سارے مسائل ایسے ہیں جن کے حل کیلئے ریاست کو آگے آنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک جامع اورتحقیق پرمبنی طرز عمل اختیارکرنا ہوگا۔