کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہاہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات کے دوسرے دور کےلئے افغان حکومت پاکستان کی مدد نہیں لے گی ۔ ترجمان افغان چیف ایگزیکٹو نے ایک بیان میں کہاکہ کابل اور اسلام آباد کے درمیان تناﺅ کم کرنے کےلئے سفارتی ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ افغان حکومت طالبان سے مذاکرات کے اگلے دور کےلئے اسلام آباد کی مدد نہیں لے گی۔عبداللہ عبداللہ کے ترجمان جاوید فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان طالبان سے مذاکرات کے دوسرے دور کےلئے خود کوشش کرے گا تاہم کابل اور اسلام آباد کے درمیان تناﺅکم کرنے کی سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان سے مطالبات واضح ہیں، ان میں کوئی ابہام نہیں، دو طرفہ تعلقات کی بحالی کےلئے پاکستان کو افغانستان کے مطالبات پورے کرنا ہوں گے۔