جدہ (نیوزڈیسک) مسجد الحرام کی انتظامیہ نے گزشتہ روز کعبہ کے غلاف کو زمین سے تین تین میٹر اونچا کرکے اس پر چاروں طرف دو میٹر چوڑا سفید کپڑا لپیٹ دیا۔ ہر سال حج سیزن کے موقع پر لاکھوں زائرین اسے پکڑ تے اور کھینچتے ہیں جبکہ بعض زائرین اس کے ٹکڑے کاٹ لیتے ہیں یا دھاگے نکال لیتے ہیں جس کے نتیجے میں غلاف کعبہ کے خراب ہو جانے کا اندیشہ ہوتا ہے چنانچہ حفاظت کے پیش نظر غلاف کعبہ کو ہر سال حج سیزن کے دوران زمین سے اونچا کر دیا جاتا ہے۔ حج سیزن کے اختتام پر اسے دوبارہ نیچے کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ہر سال حج کے موقع پر یوم عرفہ یعنی 9ذوالحجہ کو کعبہ کا غلاف تبدیل کرکے نیا غلاف چڑھایا جاتا ہے جس پر دو کروڑ ریال لاگت آتی ہے۔ اس کی تیاری میں خالص ریشم اور سونے کے تار استعمال کئے جاتے ہیں۔ دوسری طرف سعودی عرب میں اس سال حج کے دوران مسجد الحرام کے 200 دروازے کھول دیئے جائیں گے۔ حرمین الشریفین کے نگران ادارے کے اعلیٰ عہدیدار عبداللہ التمع کے مطابق حج کے دنوں کے دوران مسجد الحرام کی شمالی طرف حاجیوں کی آمدورفت معمول پر رکھنے کیلئے شاہ عبدالعزیز گیٹ سمیت اس کے نزدیک کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔ نگران اعلیٰ کے مطابق مسجد الحرام کے تعمیری کام کی وجہ سے اس وقت بند دروازے کھولنے کا سلسلہ 4 ستمبر سے شروع ہو جائے گا جس کے ساتھ ہی تعمیری کام حج تک موقوف کر دیا جائے گا
حج سیزن میں نقصان سے بچانے کے لئے غلاف کعبہ کوتین میٹراونچاکردیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے روپے کمی متوقع ہے؟نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتا دیا
-
پیٹرول کی قیمتوں میں150روپے فی لیٹر سے بھی زیادہ کمی کا امکان ہے، بڑا دعوی سا منے آگیا
-
پاکستان نے اسرائیلی جاسوسوں کو کس طرح چکما دیکر امریکا ایران معاہدہ محفوظ بنایا؟
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کافیصلہ، محسن نقوی کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان
-
راولپنڈی، کزن کی گھر میں گھس کر کزن سے زیادتی، ویڈیو وائرل کردی
-
پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کتنی کمی ہوگی؟بڑا دعوی سامنے آگیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ،وجوہات سامنے آ گئی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے بعد سونےکی قیمت میں بھی حیران کن کمی
-
تین میں سے ایک بالغ پاکستانی ذیابیطس سے متاثر ،وجہ بھی سامنے آ گئی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 جون سے بڑی کمی کا امکان
-
وزیر اعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی
-
عفت عمر نے شادی کی پہلی رات کیا کِیا؟ دلچسپ انکشاف
-
حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان



















































