جدہ (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں اس سال حج کے دوران مسجد الحرام کے 200 دروازے کھول دیئے جائینگے ۔ حرمین الشرفین کے نگران ادارے کے اعلیٰ عہدیدار عبداللہ التمع کے مطابق حج کے دنوں کے دوران مسجد الحرام کی شمالی طرف حاجیوں کی آمد ورفت معمول پر رکھنے کیلئے شاہ عبدالعزیز گیٹ سمیت اس کے نزدیک کے دروازے کھول دیئے جائیں گے ۔ شاہ عبدالعزیز گیٹ کو مسجد الحرام میں توسیع کے منصوبے کے تیسرے مرحلے کے کام کیلئے بند کیاگیا ہے ۔ نگران اعلیٰ کے مطابق مسجد الحرام کے تعمیر ی کام کی وجہ سے اس وقت بند دروازے کھولنے کا سلسلہ 4 ستمبر سے شروع ہوجائیگا۔ جس کے ساتھ ہی تعمیری کام حج تک موقوف کردیاجائیگا۔