ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

غیرملکی تارکین وطن کی لیزنگ جائز ہے،سعودی عالم دین نے فیصلہ سنادیا

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے ایک ممتاز عالم دین شیخ عبداللہ المطلک نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے کہ سعودی اسپانسروں کی جانب سے انفرادی طور پر غیرملکی ورکروں کو دوسرے آجروں کے لیے رقوم کے بدلے میں لیز پر رکھنا انسانی اسمگلنگ کے زمرے میں آتا ہے۔البتہ انھوں نے کہا ہے کہ اس طرح کی لیزنگ متعلقہ ورکروں کی منظوری سے ہونی چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیخ عبداللہ المطلک سعودی عرب کے سینیر علماءکی کونسل کے رکن ہیں۔انھوں نے کہا کہ سعودی شہری دوسرے آجروں کے لیے اپنی اسپانسپرشپ کے تحت غیرملکی تارکین وطن کو لیز پر رکھ سکتے ہیں اور یہ ایک قابل قبول کاروبار ہے۔انھوں نے بتایاکہ سینیر علماءکی کونسل نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ اسپانسر انفرادی طور پر اپنے غیرملکی ملازمین کو ان کی رضامندی سے دوسرے لوگوں کے ہاں کام کے لیے بھیج سکتے ہیں۔علامہ عبداللہ المطلک نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپانسر اپنے ڈرائیوروں ،خادماو ¿ں ،ٹیکنیشنز ،الیکٹریشنز اور کسی بھی دوسرے ورکر کو رقوم کے بدلے میں کسی بھی دوسرے سعودی کو لیز پر دے سکتے ہیں لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ یہ تارکین وطن دوسرے آجر کے ہاں کام کرنے پر آمادہ ہوں اور انھیں وہی کام کرنا چاہیے جو ان کے ورک پرمٹس میں لکھا ہوا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…