واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ 1980میں بھارتی وزیراعظم اندراگاندھی نے پاکستان کی جوہری تنصیبات پر حملے کرنے کا منصوبہ بنایاتھالیکن پاکستانی طاقت کا اندازہ لگا کر اندرا گاندھی اپنے منصوبے کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچاسکیں،یہ منصوبہ اس وقت بنایا گیا جب پاکستان امریکہ سے 16ایف سولا طیارے خرید رہاتھا،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایاکہ 1980میں بھارتی وزیراعظم اندراگاندھی نے پاکستان کی جوہری تنصیبات پر حملے کامنصوبہ بنایا تھا کیونکہ بھارت پاکستان کی جوہری تنصیبات میں ترقی کے باعث تشویش کا شکار تھا،رپورٹ میں کہا گیاہے کہ یہ منصوبہ اس وقت بنایا گیا جب پاکستان امریکہ سے 16ایف سولا طیارے خرید رہاتھا،رپورٹ کے مطابق اندرا گاندھی سرکار پاکستانی جوہری پروگرام میں جدید طریقے سے پیشرفت پر تشویش کا شکار تھی بھارت کو خدشہ تھا ایف سولہ طیارے ملنے کے بعد پاکستان عسکری طور پر بےحد طاقتور ہو جائے گا،سی آئی اے کے مطابق اندرا گاندھی سرکار اس قدر خائف تھی کہ ایک دو ماہ میں پاکستان پر حملے کی سوچ زور پکڑ گئی لیکن پاکستانی طاقت کا اندازہ لگا کر اندرا گاندھی فیصلہ نہ کر سکیں