بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے بلو الرٹ جاری کردیا ۔ چین کے محکمہ موسمیات نے بلو الرٹ جاری کردیا ۔ پیشگوئی کی کہ مختلف علاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں ، جنوبی صوبے گوانگزی میں مسلسل بارشوں سے کئی علاقوں کی رابطہ سڑکیں زیر آب اور متعدد گھر ڈوب گئے ، مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیاہے ، آئند ہ چند روز میں بیجنگ ، منان ، تیا نجن ، شین ڈونگ میں موسم بہتر ہوجائیگااور بارشوں کی شدت میں کمی آجائیگی تاہم کئی علاقوں میں شدید بارش کی صورتحال برقرار رہگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں