لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ نے تارکین وطن پر حصار تنگ کردیا ہے ۔ پناہ کی تلاش میںآنیوالوں کو گرفتار کرکے حراستی مراکز میں رکھاجاتا ہے اور پھر بیدخل کردیا جاتاہے ۔ اس پر اب انسانی حقوق کو عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل بھی بول پڑی ہے اور اس نے برطانیہ سے تارکین وطن کے حقوق کا خیال رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت ان لوگوں کو حقوق سے محروم کررکھا رہا ہے جو جنگ سے متاثر ہو کر پناہ گزین ہوئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کا ادارہ بھی تارکین وطن کے ساتھ برطانیہ سمیت یورپی ممالک کے رویے کو بدترین قرار دے چکا ہے ۔