ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

مقبوضہ بیت المقدس ، اسرائیل کی نئی سازش بے نقاب

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک) مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ محمد سلیم نے کہا ہے کہ اسرائیلی دشمن قبلہ اول کو یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے کی سازش کررہا ہے۔انہوں نے فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول سے اپنا تعلق مضبوط کریں اور بچے، بوڑھے، مرد، عورت سب قبلہ اول کے سپاہی اور محافظ بن جائیں۔الشیخ محمد سلیم نے مسجد اقصیٰ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران صہیونیوں کی قبلہ اول پریلغار میں غیرمعمولی اضافہ ہوچکا ہے۔صہیونی پرتشدد ہتھکنڈوں کے استعمال سے فلسطینیوں سے قبلہ اول چھین لینا چاہتے ہیں۔ قبلہ اول پر یہودیت کا رنگ چڑھانے کی سازش کی جا رہی ہے اور اسے یہودیوں اور مسلمانوں میں زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے چالیں چلائی جا رہی ہیں۔مسجد اقصیٰ کے امام نے کہا کہ قبلہ اول کا دفاع صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ فلسطینی عوام ہمہ وقت قبلہ اول سے اپنا تعلق قائم کرلیں۔ صبح وشام جب فلسطینی شہری قبلہ اول میں موجود ہوں گے تو صہیونی دشمن کو مقدس مقام کر تقسیم کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔الشیخ محمد سلیم نے قبلہ اول پریہودی یلغار اور مقدس مقام کو لاحق خطرات پرعالم اسلام اور عرب دنیا کو بھی جھنجھوڑنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا اسلامی دنیا اور عرب ممالک کی مجرمانہ خاموشی قبلہ اول کیلئے نہایت خطرناک ہے۔انہوں نے عالم اسلام سے باہمی اختلافات اور ایک دوسرے کے قتل عام کا سلسلہ بند کرکے قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی کیلئے اپنی جدو جہد کو مجتمع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…