نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کسانوں کے آگے گھٹنے ٹیکنا پڑے، انہوں نے کاروبار کے لئے زرعی زمین کی خریداری کو آسانی کرنے کے اصلاحاتی بل کو منسوخ کردیا، مودی نے اعلان کیا ہے کہ کاروبار کے لیے زرعی زمین کی خرید کے مجوزہ بل کے لیے جاری آرڈیننس کا دوبارہ احیا نہیں کیا جائے گا۔ اِس آرڈیننس میں توسیع نہ کی گئی تو اِس کی نافذ مدت کلختم ہو جائے گی۔ پارلیمنٹ میں بل کی منظوری میں ناکامی کو نریندر مودی کی اصلاحاتی منصوبہ جات کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہاے۔ اس بل کے خلاف کسانوں نے دارالحکومت میں کئی مظاہرے کیے تھے جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی بڑھ چڑھ کے مخالفت کی تھی۔