پیرس(نیوزڈیسک)جہادیوں کا خوف،8یورپی ممالک نے نئے اقدامات کا اعلان کردیا،آٹھ یورپی ملکوں کے وزراء نے یرس میں سلامتی کے حوالے سے ایک میٹنگ میں پبلک ٹرانسپورٹ میں سکیورٹی بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ٹکٹوں پر مسافروں کا نام درج کرنے کو اہم قرار دیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر داخلہ نے میٹنگ کے بعد بتایا کہ ہائی اسپیڈ ریل گاڑیوں میں مسافروں کی چیکنگ اور سامان کی تلاشی بڑھا دی جائے گی۔ وزراء نے اس میٹنگ میں پبلک ٹرانسپورٹ سکیورٹی کے مختلف پہلوو¿ں پر غور کیا لیکن کوئی حتمی فریم ورک طے نہ ہو سکا۔ گزشتہ ہفتے پیرس میں ایک ہائی اسپیڈ ٹرین میں ایک جہادی حملے کی ناکام کوشش کے بعد یہ میٹنگ طلب کی گئی تھی۔ اس میٹنگ میں جرمنی، برطانیہ، اٹلی، اسپین، بیلجیم، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ اور لکسمبرگ کے داخلہ اور ٹرانسپورٹ کے ورزاءشریک ہوئے۔