جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کیلئے روسی دفاعی نظام کاحصار ،تہلکہ خیز پیش رفت

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے روسی دفاعی نظام ،تہلکہ خیز پیش رفت،وزارت خارجہ کی ایشیائی امور کے سربراہ زمیر کابلوو کا کہنا ہے کہ ماسکو اور اسلام آباد پاکستان کو روسی دفاعی ہتھیاروں کی ممکنہ فراہمی پر بات چیت کر رہے ہیں۔پاکستان دیگر روسی ہتھیاروں کے نظام میں بھی دلچسپی رکھتا ہے جس کی فراہمی پرمذاکرات جاری ہیں،خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم دفاعی نظام کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔روس کی طرف سے پاکستان کو 12لڑاکا ہیلی کاپٹر ایم آئی35فراہم کیے جانے کا امکان ہے، چار ہیلی کاپٹروں کی ترسیل پر رواں ماہ دستخط کیے گئے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان ہیلی کاپٹروں کی تعداد بڑھانے پر بات چیت جاری ہے،پاکستان نے بارہ ہیلی کاپٹروں کی خریداری میں اپنی دلچسپی ظاہر کردی۔ روسی میڈیا سپتنیک کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو چارایم آئی 35 ہیلی کاپٹروں کی ترسیل کے معاہدے توسیع کی جا سکتی ہے،پاکستان نے روس پر واضح کیا ہے کہ ان کے پاس دس سے بارہ ہیلی کا پٹرز خریدنے کے مالی وسائل ہیں ،اس پر مذاکرات جاری ہیں ، تاہم یہ رقم پر انحصار کرتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق مارچ میں پاکستانی صدر ممنون حسین نے اعلان کیا تھا کہ ایم آئی 35 گن شپ کی خریداری کے ساتھ اسلام آباد روس کے ساتھ دفاعی تجارت میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسلام آباد میں روسی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق اگست میں اسلحہ برآمد کرنیوالی روسی سرکاری کمپنی روزوبورون ایکسپورٹ اور پاکستان کی وزارت دفاع کے درمیان چار ایم آئی 35 ٹرانسپورٹ اور لڑاکا ہیلی کاپٹروں کے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…