ریاض (نیوزڈیسک)سعودی سول ڈیفنس حکام نے بتایا ہے کہ تیل پیدا کرنے والی بڑی کمپنی سعودی آرامکو کے رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک اور غیرملیکیوں سمیت 200 زخمی ہو گئے ہیں۔ آرامکو کمپنی کے مطابق آگ اتوار کو علی الصبح لگی جس میں ابتدائی طور پر دو افراد کی ہلاکت اور 70کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی تھیں تاہم بعد میں مرنے والوں کی تعداد چھ اور زخمیوں کی 200تک پہنچ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ جس رہائشی کمپلیکس میں آگ لگی وہ مشرقی شہر الخوبر میں واقع ہے۔ سول ڈیفنس حکام کے مطابق زخمیوں میں مختلف ممالک کے شہری شامل ہیں۔ حکام کے مطابق آگ عمارت کے زیر زمین حصے میں لگی۔ آرامکو کے کارکنوں کے علاوہ سول ڈیفنس کے فائر فائٹرز بھی آگ بجھانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے تھے۔ خلیج کے دوسرے ممالک کی طرح آرامکو تیل کمپنی کی ملازمین میں بھی بڑی تعداد غیرملکی کارکنوں کی ہے۔
سعودی عرب میں المناک سانحہ،سینکڑوںافرادزخمی،متعددجاںبحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے روپے کمی متوقع ہے؟نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتا دیا
-
پیٹرول کی قیمتوں میں150روپے فی لیٹر سے بھی زیادہ کمی کا امکان ہے، بڑا دعوی سا منے آگیا
-
پاکستان نے اسرائیلی جاسوسوں کو کس طرح چکما دیکر امریکا ایران معاہدہ محفوظ بنایا؟
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کافیصلہ، محسن نقوی کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان
-
پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کتنی کمی ہوگی؟بڑا دعوی سامنے آگیا
-
راولپنڈی، کزن کی گھر میں گھس کر کزن سے زیادتی، ویڈیو وائرل کردی
-
وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ،وجوہات سامنے آ گئی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے بعد سونےکی قیمت میں بھی حیران کن کمی
-
تین میں سے ایک بالغ پاکستانی ذیابیطس سے متاثر ،وجہ بھی سامنے آ گئی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 جون سے بڑی کمی کا امکان
-
وزیر اعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی
-
عفت عمر نے شادی کی پہلی رات کیا کِیا؟ دلچسپ انکشاف
-
حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان



















































