جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھا رتی فو ج اخلا قی پستی کا شکا ر

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی فوج میں جہاں خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے وہیں ڈسپلن کی خلاف ورزی کے واقعات بھی بڑھتے جارہے ہیں اور حال ہی میں 3 فوجی افسران فیس بک پر فحش اور نازیباگفتگو کرتے ہوئے پکڑے گئے.بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی کی خفیہ ایجنسی ملٹری انٹیلی جینس 3 فوجی افسران کے خلاف تحقیقات کررہی ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے فیس بک پر ایک خاتون کے ساتھ نازیبا اور غیر اخلاقی گفتگو کے تبادلے کے دوران حساس فوجی راز افشا کئے، زیر تفتیش تینوں افسران بھارتی فوج میں کرنل، میجر اور لیفٹننٹ کے عہدوں پر فائز ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق تینوں افسران نے اپنے ڈیوٹی اوقات میں مبینہ طور پر ایک غیر ملکی خاتون ایجنٹ کے سامنے نہ صرف اپنی شناخت ظاہر کی بلکہ اسے بھارتی یونٹوں کی تعیناتی کے مقامات سے بھی آگاہ کیا،فوجی افسران سے گفتگو کرنے والی مشکوک خاتون بھارتی فوج کیرجمنٹس اور آرمی بریگیڈز کے نام بھی معلوم کرتی رہی،اس دوران انہوں نے خاتون کو اسٹرائیک کور کے آرمرڈ بریگیڈ کے حوالے سے بھی اہم معلومات فراہم کیں۔ملٹری انٹیلی جنس اور بھارتی جی ایچ کیو کی جانب سے ایک وارننگ لیٹر جاری کیا گیا جس میں تمام فوجی افسروں اور اہلکاروں کو سوشل ویب سائٹس پر گفتگو کے دوران محتاط رہنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ زیر تفتیش افسران کے خلاف مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…