جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

’امر یکہ نے 9/11 کے بعد ایٹمی حملے پر غور کیا تھا‘جرمن جریدے کا دعویٰ

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ایک رپورٹ کے مطابق امریکا نے 11/9 سانحہ کے ردعمل میں افغانستان کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے پر غور کیا تھا۔سب سے پہلے معتبر جرمن جریدے ڈر سپیگل میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کو ہفتہ کے روز امریکی میڈیا نے بھی پیش کیا۔رپورٹ میں ایک سابق جرمن افسر مائیکل سٹینر کے حوالے سے بتایا گیا کہ امریکا میں دہشت گردی کے بعد ردعمل میں جن آپشنز پر غور ہوا ان میں ایٹمی حملہ بھی شامل تھا۔اْس وقت کے جرمن چانسلر گیرارڈ شروڈر کے سیاسی مشیر رہنے والے سٹینر نے کہا واشنگٹن اور نیو یارک میں تقریباً 3000 ہلاکتوں کے بعد امریکیو ں نے تمام امکانات کو میز پر رکھا تھا۔سٹینر کے مطابق چانسلر شروڈر کو ڈر تھا کہ شدید صدمے کی کیفیت میں امریکی ضرورت سے زائد ردعمل دکھا سکتے ہیں۔سٹینر نے انٹرویو میں مزید کہا کہ چانسلر شروڈر نے ان کی جانب سے امریکا کی ’غیر مشروط حمایت‘ پر مبنی بیان جاری کرنے کا آئیڈیا مسترد کر دیا تھا۔عراق کے خلاف امریکی قیادت میں فوجی مہم کا حصہ بننے سے انکار پر شروڈر اور امریکی صدر جارج بش کے درمیان 2003 میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…