لندن(نیوزڈیسک)برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کےخلاف نفرت انگیزتقاریرکی تحقیقات ابتدائی مرحلےمیں ہیں،برطانیہ میں نفرت اورتشدد پراکسانےکےخلاف قوانین واضح ہیں۔ فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کے مطابق برطانیہ میں نفرت انگیز تقریرکے الزامات کوسنجیدگی سےلیاجاتاہے،قوانین کی خلاف ورزی ثابت ہونےکی صورت میں استغاثہ فردجرم عائدکرنےکافیصلہ کرےگا۔ لندن پولیس کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کا وقت نہیں دیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ان دنوں لندن میں ہیں جہاں پرانہوں نے برطانیہ کے وزیرداخلہ ،وزیرخارجہ اوردیگربرطانوی اعلی حکام سے حوالگی مجرمان کے مجوزہ قانون اورمنی لانڈرنگ کیس کے بارے میں اہم بات چیت کی ہے اورڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی پیش رفت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیاہے ۔
نفرت انگیزتقاریر، الطاف حسین کےخلاف تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہیں ،برطانوی پولیس
28
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں