ماسکو(نیوزڈیسک)روس کی سوخوئی کمپنی نے سپر جیٹ100 طیارے ایران کو فروخت کرنے پر اپنی آمادگی ظاہر کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں میکس 2015 کے نام سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش میں جدید ترین مسافربردار سپر جیٹ-100 طیاروں کی فروخت اور لیزنگ کی مالیت دو ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ۔دریں اثنا سوخوئی کمپنی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ان کی کمپنی ایران کو ایک سو سپر جیٹ طیارے-100 فروخت کرنے کے لئے تیار ہے۔ چار دنوں کے دوران ساٹھ سپر جیٹ طیاروں کی فروخت کے سلسلے میں بہت سے معاہدے کئے جانے کے پیش نظر یہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس نمائش کے اختتام تک دوسری کمپنیاں بھی یہ طیارے خریدنے کے لئے سوخوئی کمپنی کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کریں گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































