تہران(نیوزڈیسک)ایران میں چودہ سالہ لڑکے کی دس سالہ لڑکی سے شادی کر دی گئی،ایرانی قانون مجریہ 2002میں شادی کے لئے لڑکے کی قانونی عمر 15 جبکہ لڑکیوں کے لئے 13 برس مقرر ہے، تاہم قانون بنانے والے پارلیمنٹرینز نے اس میں ایک چھوٹ دیتے ہوئے قانونی حد سے کم عمر بچوں کی شادی کو اس شرط پر جائز قرار دیا کہ یہ عقد نکاح مصلحت کو سامنے رکھتے ہوئے ولی کی اجازت سے طے پایا ہو اور اس کی توثیق مجاز عدالت کے ذریعے کرائی جائے۔ایرانی میڈیاکے مطابق سوشل میڈیا پر جاری تصاویر کے مطابق کم سن دلہا اور دلہن کی شادی چودہ اگست 2015 میں ہوئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں