برٹش کولمبیا(نیوز ڈیسک) یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے صدر اروند گپتا نے اپنی صدارت سے استعفی دیا تواس بارے میں چہ میگوئیاں ہونے لگیںکہ انہوںنے کیسے صدارت سے استعفی دیا۔ وہ حالانکہ اہل صدر تھے لیکن وہ خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرتے تھے اس وجہ سے بھی وہ الزامات کی زد میںرہے۔ ان کے کچھ لوگ مخالف تھے اور کچھ ان کے حق میں ان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وہ انتظامی امورکے معاملے میںکافی سخت تھے اور پروفیسرز کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں بھی رہتے تھے۔ ان کے بارے میںایک وقت یہ گمان کیا جارہا تھا کہ ان کو وقت مل جائے گا اور وہ مزید کام کرسکیں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ان کے سٹاف ممبرز بے جا سختی کی وجہ سے ان کے مخالف ہوگئے تھے۔ ان کے استعفی کے بعد سے یونیورسٹی طلبائ اور ان کے والدین کی کثیر تعداد بچوں کے مستقبل کے حوالے سے کافی پریشان ہے