احمدآباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی مسلمان تنظیموں نے پٹیل برادری کے مطالبات کی مکمل حمایت کردی۔ تلنگانا مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مشتاق ملک نے کہا ہے کہ گجرات کی پٹیل اور پٹیدار قومیتوں کے مطالبات بالکل جائز ہیں کیونکہ یہ قومتیں معاشی اعتبار سے بہت پسماندہ ہیں۔ اس کے علاوہ مسلمانوں کو بھی ترقی میں شامل کرنے کے لئے نوکریوں میں کوٹہ ملنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گجرات کی بی جے پی حکومت کمزور برادریوں کو دبا رہی ہے اور ریاست میں ’متحرک گجرات‘ سمیت نعروں کے علاوہ کوئی ترقی نہیں ہوئی، مرکزی حکومت کو بھی اس معاملے پر توجہ دیتے ہوئے معاشی طور پر کمزور قومتیوں کے تحفظات کا ازالہ کرنا چاہیے۔ تحریک مسلم شبان نے بھی پٹیل برادری کے مطالبات کی مکمل حمایت کی ہے۔