جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہ سلمان 4 ستمبر کو اہم ترین دورہ کرینگے

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اگلے ہفتے امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کریں گے، جس دوران، مشرق وسطی کے متعدد معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔اِس بات کا اعلان وائٹ ہاو¿س کے ترجمان جوش ارنیسٹ نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ دورہ چار ستمبر کو ہوگا، اور یہ کہ دورے سے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ارنیسٹ نے بتایا کہ دونوں رہنما اس طریقہ کار پر دھیان مرکوز کریں گے جس کے باعث دونو ملکوں کے تعلقات کو مضبوط کیا جا سکے، جس سلسلے میں مشترکہ سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے ضمن میں ہماری کوششیں شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ مسٹر اوباما اور شاہ سلمان یمن اور شام میں جاری جنگ و جدل کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے، اور ساتھ ہی ساتھ، ایران کی جانب سے خطے میں عدم استحکام کی کوششوں کیانسداد کا اقدام کرنا شامل ہوگا۔سعودی عرب جسے مشرق وسطی میں ایرانی اثر و رسوخ کا سامنا ہے، وہ ایران کو جوہری ہتھیار تشکیل نہ دینے کے سلسلے میں بین الاقوامی معاہدے کی حمایت کرتا ہے، جس کے عوض ایران پر اقوام متحدہ اور مغربی ملکوں کی جانب سے عائد کردہ تعزیرات اٹھالی جائیں گی، جن کے نتیجے میں ایران کی معیشت پر کاری ضرب پڑی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…