دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات نے ستمبر کے مہینے میں قیمتیں کم کرتے ہوئے کمی کااعلان کردیا ، عربی نیوزچینل کے مطابق قیمتوں میں 8.4فیصد کمی کی گئی ہے فیصلے کا اطلاق ہونے کے بعد نئی قیمت 1.96درہم ہوگی ، اگست میں امارات کی حکومت کے بجٹ میں توازن پیدا کرنے کیلئے پٹرول پر دی گئی سبسڈی کو ختم کردیا گیا تھا ، جس سے قیمتوں میں 24فیصد اضافہ ہوگیا تھا ، حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی تھی اور صنعتی استعمال والی گاڑیوں کے لیے ڈیزل کی فی لیٹر کم قیمت مقرر کی تھی۔ خیال رہے کہ 2014ءسے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری ہے، اس وجہ سے متحدہ عرب امارات کو تیل کی برآمد سے حاصل ہونے والی آمدن میں بھی نمایاں کمی واقع ہوچکی ہے لیکن اسی ماہ زرتلافی کے خاتمے کے بعد اس کے قومی خزانے کو تیل کی مد میں آمدن سے فائدہ پہنچے گا۔ آئی ایم ایف کے مطابق 2009کے بعد متحدہ عرب امارات کو پہلی بار بجٹ میں نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے ، تخمینے کے مطابق یواے ای ہرسال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر زرتلافی کی مد میں سات ارب ڈالرز خرچ کرتا ہے۔ امارت کی حکومت نے زرتلافی کو ختم کرنے کے بعد ایک اور فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق ایک کمیٹی ہر ماہ کی 28تاریخ کو تیل کی نئی قیمتیں مقرر کیا کرے گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں