اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دنیا جیسے جیسے ترقی کرتی جا رہی ہے ویسے ویسے اچھے اور برے قسم کے کاموں میں بھی لوگ اب ترقی پسند ہو گئے ہیں ،پہلے زمانے میںچور جب چوری کرتے تھے تو واردات کی جگہ اتنی خاموشی سے جاتے تھے کہ متاثرین کو اکثر اوقات کافی وقت کے بعد پتا لگتا تھا ۔ مگر برا ہو ہالی ووڈ کی کاﺅ بوائے ٹائپ کی فلموں کا ،جن سے کسی نے فائدہ اُٹھا یا ہو یا نہ ہو مگر ہماری چور برادری نے بھر پور فائدہ اُٹھایا ۔برازیل کے ایک بنک میں ایسا ہی ایک کام ایک دیدہ دلیر چور نے کیا ۔بجائے اس کے ،کے وہ خاموشی سے اے ٹی ایم کو اپنے اوزاروں سے کھولتا اس نے اے ٹی ایم مشین کو بم سے ہی اُڑا ڈالا اور سامان لے کر چلتا بنا ۔، مگر چور کو پڑ گے مور ،اس چور کی چوری کو بھی سی سی ٹی وی کیمرہ میں فلما لیا گیا جس کی بنا پر امید ہے کے یہ چور جلد پکڑ لیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق جون میں پانچ افراد پر مشتمل ایسا ہی ایک گروہ پولیس نے پکڑا تھا جو اے ٹی ایم کی وارداتوں میں ڈائنامائٹ استعمال کرتا تھا ،ان کے پاس سے 45 کلو گرام ڈائنامائٹ بھی ملا جسے 120 اے ٹی ایم مشینوں کی چوری میں استعمال کیا جانا تھا ،پولیس کے مطابق انہیں 6 ماہ سے اس گروہ کی تلاش تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے















































