بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے غیرملکیوں کے لئے جائیداد خریدنے کے قوانین میں نرمی کردی ہے۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی اداروں کو اب جائیداد کی خریداری کے لئے قرضہ لیتے ہوئے رجسٹریشن فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی۔ اس کے علاوہ غیرملکی افراد اور کمپنیاں اب جتنی چاہے جائیداد خرید سکتے ہیں مگر انہیں مقامی قوانین کا خیال رکھنا ہوگا جیسے شنگھائی میں غیرمقامی شخص ایک جائیداد ہی خرید سکتا ہے۔ اس سے قبل غیرملکی ایک سال تک چین میں رہائش رکھنے کے بعد ایک جائیداد خرید سکتے تھے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ کرنسی مارکیٹ کے استحکام کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے اور چینی مارکیٹ بھی اس پوزیشن میں آگئی ہے کہ اسے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے کھولا جاسکے۔