منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

غزہ کا محاصرہ ،امریکہ میں یہودیوں کے اسرائیل مخالف مظاہرے

datetime 27  اگست‬‮  2015
People protest against the upcoming G-7 in Munich, southern Germany, Thursday, June 4, 2015. The summit will take place June 7/8 on Schloss Elmau hotel near Garmisch-Partenkirchen. (AP Photo/Matthias Schrader)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکہ کی یہودی تنظیموں نے غزہ کی پٹی کے اسرائیلی محاصرے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اورمحاصرہ فوراًختم کرنے کا مطالبہ کیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ پٹی پر صیہونی جارحیت کے ایک سال پورے ہونے پر نیویارک شہر میں اسرائیل مخالف مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کے شرکا، غزہ پٹی کے محاصرے کے فوری خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے امریکی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ فوری طور پر صیہونی حکومت کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت بند کرے۔ مظاہرے کی اپیل اسرائیل مخالف تنظیم جیوش وائس فار پیس نے کی تھی۔ یاد رہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ سال کے حملوں میں، اکیاون دن تک غزہ پٹی پر شدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں دو ہزار دو سو فلسطینی شہید اور ایک ہزار نو سو گھر تباہ کردئے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…