کراچی(نیوزڈیسک)روس سے پاکستان کے معاہدے،امریکہ نے بھی تیزی دکھادی-امریکا پاکستان کو 6ارب روپے کے 2وائپر جنگی ہیلی کاپٹر اگست2018میں فراہم کردے گا۔ برطانوی ہفتہ وار دفاعی جریدے” IHS Jane “ کے مطابق پا کستان کے لئے جنگی ہیلی کاپٹرز کی تیاری اور فراہمی کا ٹھیکہ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے بیل ہیلی کاپٹر کمپنی کودے دیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ کے صحافی رفیق مانگٹ کے مطابق پاکستان کا امریکا سے ہیلی کاپٹراور ہیلفائر میزائل کا معاہد ہ رواں برس اپریل میں ہو اتھا ، اس معاہدے کا صرف دس فی صد تقریباً 58ملین ڈالرکا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔پندرہ ہیلی کاپٹروں میں 6ارب روپے سے زائد کے دو وائپر ہیلی کاپٹر 2018 میں پاکستان کو فراہم کردیئے جائیں گے باقی تیرہ اس کے بعد فراہم کیے جائیں گے۔،امریکی محکمہ دفاع نے گزشتہ وز مختلف دفاعی سازوسامان کے لئے 60ارب44کروڑ روپے (581 ملین ڈالر)کا کنٹریکٹ بیل ہیلی کاپٹر کو دیا ۔ اس کنٹریکٹ میںپاکستان کےلئے AH-1Z وائپر جنگی ہیلی کاپٹروں کی تیاری اور فراہمی بھی شامل ہے۔ –