جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسرائیل نے بزرگ فلسطینی قیدی کو عزیزو اقارب سے ملاقات سے محروم رکھا ہوا ہے،رپورٹ

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک) اسرائیلی بربریت کی تازہ مثال سامنے آئی ہے جس کے مطابق اسرائیل کی ایک جیل میں 9بارعمر قید اور 20 سال اضافی قید کی سزا کا سامنا کرنیوالے بزرگ فلسطینی سیاسی رہنماءاور حماس کے مغربی کنارے میں لیڈر الشیخ جمال ابو الھیجاءپر پچھلے 14سال سے عزیزو اقارب سے ملاقات پرپابندی عائد ہے۔اطلاعات کے مطابق الشیخ ابو الھیجائ اس وقت بئر سبع کی جیل میں قید ہیں جہاں ان کے ہمراہ ان کے دو صاحبزادے عماد اور عاصم بھی پابند سلاسل ہیں،عماد نے اس جیل میں دو سال اور عاصم نے ڈیڑھ سال قید کاٹ لی ہے۔فلسطینی قیدی ابو الھیجاء کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے 14سال سے ابو الھیجائ سے ملاقات نہیں کرسکے ہیں۔ ان کے ایک عزیز کی ایک سال قبل صرف ایک ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب ان کا ایک بیٹا حمزہ صہیونی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرگیا تھا۔خیال رہے 56 سالہ ابو الھیجائ کو صہیونی فوج نے 26 اگست 2002ءکو حراست میں لیا گیا۔ ان پر مغربی کنارے کے جنین شہر میں القسام بریگیڈ منظم کرنے اور فدائی حملوں کی منصوبہ بندی سمیت اسرائیل کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…