جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یورپین یونین بھر میں مائیگریشن بحران جاری

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی توقعات کے مطابق جمعرات کے روز شائع ہونے والے سرکاری اعداد و شمار میں برطانیہ کی غیر ملکی آبادی پہلی بار ٹاپ آٹھ ملین تک پہنچ گئی۔ ٹیلی گراف کے مطابق یونیورسٹی پر آزاد ماہرین کے ایک گروپ ”دی مائیگریشن آبزرویٹری“ نے پیش گوئی کی تھی کہ قومی شماریاتی دفتر (او این ایس) کی جانب سے گزشتہ روز شائع ہونے والے اعداد و شمار میں یہ تعداد ریکارڈ کو چھو لے گی۔ غیر ملکیوں کی آبادی میں یہ اضافہ کئی برسوں کے بعد ہوا ہے۔ او این ایس کے حالیہ اعداد و شمار میں ہر سال لاکھوں کی کمی کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ حتیٰ کہ آخری اعداد و شمار میں معمولی سے اضافے نے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ عشرہ میں برطانیہ پر امیگریشن نے جو اثرات مرتب کئے ہیں ان سے ریلیف کو مشکل میں ڈال دیں گے جبکہ یورپین یونین بھر میں مائیگریشن بحران جاری ہے۔ ایک روز قبل ہنگری میں حکام نے بتایا کہ ریکارڈ تعداد میں لوگ جن میں شامیوں کی اکثریت تھی پڑوسی سربیا سے اندر آگئے۔2000سے زائد افراد جو کہ یومیہ بلند ترین تعداد ہے اس ہفتہ کے آغاز میں صرف ایک دن میں داخل ہوئے۔ اسی اثنا میں جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شامی پناہ گزینوں کے لئے قوانین میں نرمی کی ہے تاہم ہزاروں افراد مسلسل جنوبی یورپ میں آ رہے ہیں۔5000سے زائد مائیگرنٹس کے لئے کی بندرگاہ کے باہر جمع ہیں جو کہ برطانوی سرزمین پر پہنچنے کے لئے چینل ٹنل کے ذریعے رات کے وقت نکلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس بحران کے نتیجے میں یورپین یونین میں آزادانہ نقل و حرکت کے قانون پر نظر ثانی کے مطالبات سامنے آ رہے ہیں۔ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون طویل عرصہ سے اس قانون میں تبدیلی کے لئے کہہ رہے ہیں۔تارکین وطن میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…