جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

200 سے زائد طالبات کے اغوا کو 500 روز مکمل

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوجا(نیوز ڈیسک) نائیجیریا میں سرگرم شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی جانب سے 200 سے زائد اسکول طالبات کے اغوا کو 500 روز گزر گئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں سیکیورٹی کی صورت حال تاحال انتہائی ابتر ہے اور نئی حکومت کے قیام کے 3 ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد دہشت گردوں کے متعدد حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ بوکو حرام نامی شدت پسند تنظیم نے گزشتہ سال اپریل میں بورنو کے دور دراز علاقے چی بوک میں سرکاری اسکول سے 279 طالبات کو اغوا کیا تھا۔ان میں سے 57 طالبات اغواکاروں کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی تھی جبکہ دیگر 219 طالبات کے حوالے سے گزشتہ سال مئی کے بعد سے کوئی خبر سامنے نہیں آسکی ہے۔گزشتہ سال مئی میں بوکو حرام کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں اغوا کی جانے والی 100 کے قریب طالبات کو قرآن پڑھتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔اس وقت بوکو حرام کے رہنما کی جانب سے یہ پیغام سامنے آیا تھا کہ ان طالبات نے اسلام قبول کرلیا ہے اور ان کی شادیاں بھی کروادی گئی ہیں۔اسکول طالبات کے اغوا کو 500 روز مکمل ہونے پر دارالحکومت ابوجا میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔طالبات کے اغوا کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم ’ہماری لڑکیاں واپس لائی جائیں‘ کے ذریعے لڑکیوں کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔مہم کی خاتون ترجمان عائشہ نے نائجیریا کی موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس ا±مید کا اظہار کیا کہ ’صحیح کام کیا جائے گا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…