جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پولینڈ میں نازی دور کی سونے سے بھری ٹرین مل گئی

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وارسا (نیوز ڈیسک) پولینڈ میں دو افراد نے نازی دورمیں لاپتہ ہونیوالی سونے سے بھری ٹرین ڈھونڈنے کا دعویٰ کیاہے ۔ وابزیک شہر کے ڈپٹی میئر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دو افراد نے اپنے وکلاءکے ذریعے رابطہ کیا اور کہا ہے کہ انہوں نے ناز ی دور میں لاپتہ ہونیوالی سونے اور دیگر جواہرات سے بھری ٹرین ڈھونڈلی ہے اور اگر حکومت خزانے میں سے 10 فیصد حصہ دینے کا وعدہ کرے تو وہ اس ٹرین کا پتہ بتا سکتے ہیں ۔کہاجاتاہے کہ دوسری عالمی جنگ کے آخر میں جب روسی فوجیں پولینڈ سے برلن کی جانب روانہ ہوئیں تو سونے اور دیگر جواہرات سے بھری ایک ٹرین روکلا سے وابزیک کی جانب روانہ کی گئی تاکہ خزانہ روسی افواج کے ہاتھ نہ لگے اور اس دن کے بعد سے اس ٹرین کے بارے میں کچھ معلوم نہین ہوسکا ۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ نازی دور میں وابزیک میں بہت سی سرنگیں کھودی گئیں جو سینکڑوں کلومیٹر طویل ہیں اور ان کا کوئی مقصد بھی پتہ نہیں چلتا ، امکان ہے کہ ٹرین ان سرنگوں میں سے کسی ایک میں چھپائی گئی ہے ۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے خاتمے سے قبل نازی حکومت نے دیگر ملکوں سے بہت سا سونا لیا جبکہ حراستی مراکز میں قید یہودیوں سے بھی تمام زیورات لے گئے مگر نازی افواج کی شکست کے بعد اس کا بہت چھوٹا سا حصہ مل سکا ، باقی خزانے کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…