جمعرات‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2025 

امریکہ ، مووی تھیٹر میں گولیاں چلانے والے مجرم کو ہزاروں سال قید کی سزا

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ کی مغربی ریاست کولوراڈو میں ایک جج نے مووی تھیٹر میں گولیاں چلانے والے مسلح شخص، جیمس ہومز کو 12 بار عمر قید کی سزا سنائی ہے، جس کا مطلب یہ ہوا کہ ا±نھیں 3318 برس کی قید کی سزا کاٹنی ہوگی۔ ہومز نے تین برس قبل ڈینور کے قریب ایک تھیٹر میں فلم بینوں پر مہلک ترین حملہ کیا تھا۔ہلاک و زخمی ہونےوالوں کے اہل خانہ نے ا±س وقت تالیاں بجائیں جب بدھ کے روز اَراپاہو کاو¿نٹی کی ضلعی عدالت کے جج، کارلوس سیمﺅر نے یہ فیصلہ سنایا۔جج کے الفاظ میںعدالت چاہتی ہے کہ قاتل پھر کبھی آزاد معاشرے میں قدم نہ رکھے۔ کسی مقدمے میں اگر کسی کو زیادہ سے زیادہ سزا ہوسکتی ہے، تو یہ وہی مقدمہ ہے۔سیمﺅر نے ہومز کے لیے یہ احکامات دیے کہ وہ بغیر ضمانت کے 12 بار قید کی سزا کاٹے، ہلاک شدہ ہر فرد کےقتل پر ایک بار عمر قید کے تناسب سے۔ ا±ن پر 12 جولائی 2012ء میں کھچا کھچ بھرے سنیما ہال میں فائرنگ کرکے قتل کا الزام ثابت ہوچکا ہے۔ا±نھوں نے مزید کہا کہ قتل کے ارادے پر وہ 70 سزاو¿ں کے حقدار پائے گئے، جس پر ہومز کو مزید 3312 برس کی سزا کاٹنی ہوگی، جب کہ آتشیں مواد رکھنے کے الزام پر مزید چھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔گذشتہ ماہ، ایک جیوری نے ہومز کو قصور وار ٹھہرایا تھا۔ کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے 27 برس کے اِن سابق نیورو سائنس گرجوئیٹ پر جولائی 2012ءمیں مضافاتی علاقے میں واقع ایک تھیٹر میں گولیاں چلانے کا جرم ثابت ہوچکا ہے۔ ہومز نے ا±س وقت گولیاں چلائیں جب لوگ بیٹمن کی فلم، ’دِی ڈارک نائٹ رائزز‘ دیکھ رہے تھے۔ مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس شہادتوں میں بتایا گیا کہ رات گئے کے شو کے لیے، ہومز نے ٹکٹ خریدا اور وہ پہلی صف میں بیٹھا۔ بیس منٹ تک فلم کا پریمئر دیکھنے کے بعد، وہ تھیٹر سے باہر چلا گیا اور پھر سنیما میں داخل ہوا۔ اب وہ سیاہ رنگ کے کپڑوں میں ملبوس تھا۔ آتے ہی، ا±س نے گیس کے دو کنستر فلم بینوں کی جانب پھینکے، پھر 12 گیج کی شوٹ گن، حملے میں استعمال ہونے والی ایک نیم خودکار رائفل اور پوائنٹ 40 کلیبر کے ہینڈگن سے فائر کھولا۔ پولیس کے مطابق، ہومس نے 76 گولیاں چلائیں۔چار ماہ کے مقدمے کی کارروائی کے دوران، عدالت کی جانب سے تعینات کردہ دو سائکیاٹرسٹ نے اپنی شہادتوں میں بتایا کہ ہومز کا دماغی توازن درست نہیں، جب کہ قتل کی منصوبہ بندی کے وقت وہ صحیح الدماغ تھا۔ وکیل صفائی کے مطابق، ہومز نفسیاتی عارضے میں مبتلہ تھا، جس کے باعث ا±سے قانونی شکنجے میں نہیں لایا جاسکتاتاہم، جیوری نے دماغی عارضے کی دلیل مسترد کرتے ہوئے، 16 جولائی کو 165 الزامات میں ہومز کو قصوروار ٹھہرایا۔ اس سے قبل، اسی ماہ، ا±نھیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، جس سے قبل جیوری موت کی سزا کے اتفاق رائے سے تعین میں ناکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…