نیویارک(نیوزڈیسک) دنیا کی 400امیر ترین شخصیات کی دولت میں دو روز قبل اس وقت 124ارب ڈالر کی کمی واقع ہو گئی جب دنیا بھر کے بازار حصص کے گرنے سے چین کے حصص میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی۔بلوم برگ کے ارب پتی اشاریئے کے مطابق چینی حصص میں آنےوالی کمی 2007 کے بعد سے ریکارڈ کی جانے والی سب سے زیادہ گرواٹ تھی۔ایک ہی دن میں اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانےوالی شخصیات میں نمایاں نام بل گیٹس کا ہے جن کی دولت میں گزشتہ پیر کے روز 3.2ارب ڈالر کمی واقع ہوئی جبکہ معروف آن لائن شاپنگ پورٹل امازون کے صدر جف بیزوز کی دولت میں 2.6بلین ڈالر کی کمی ہوئی ۔میکسیکو سے تعلق رکھنے والے کارلوس سلیم کی دولت میں بھی 1.6بلین ڈالر کم ہوئی۔ 2012کے بعد ان کی دولت میں آنےوالی یہ ریکارڈ کمی تھی۔