جمعرات‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2025 

امریکہ،لائیوکوریج کرتے 2صحافیوں کوگولی مارکرہلاک کردیاگیا

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں دوصحافیوں کولائیوکوریج کرنے پرگولی مارکرہلاک کردیاگیا۔دونوں رپورٹرامریکہ کی ریاست ورجینیا میں امریکی سٹیٹ آفس میں لائیورپورٹنگ کررہے تھے ان دورپورٹرز کی ہلاکت کی تصدیق امریکی سٹیٹ آفس کے ملازمین نے تصدیق کردی ہے ۔24سالہ رپورٹرایلسن پارکر اور27سالہ کیمرہ مین ایڈم وارڈ جن کاتعلق ڈبلیوڈی جے سیون ٹی وی چینل سے تھا۔پولیس کے مطابق وہ اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔پولیس سٹیشن کے منیجرجیفری مارکس کے مطابق ان کوابھی تک اس بات کاپتانہیں چل سکاہے کہ ان دوصحافیوں کوکس نے قتل کیااوران کے قتل کے کیامحرکات تھے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق وسطی ورجینیا میں ڈبلیو ڈی بی جے ٹی وی کا شو جاری تھا کہ ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک رپورٹر اور کیمرہ مین ہلاک جب کہ تیسرا شخص زخمی ہو گیا۔
فائرنگ کے بعد مسلح شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کے لیے پولیس نے کوششیں شروع کر دیں ہیں۔چینل کے حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ اس وقت کی گئی جب پارکر آفس کے باہر یک براہ راست انٹرویو کر رہی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…