جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

نائجیریا، خاتون حملہ آور کا بس اسٹیشن پر بم حملہ

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دماتورو‘ نائجیریا(نیوز ڈیسک)نائجیریا کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خاتون بم حملہ آور نے ملک کے شمال مشرقی علاقے، دماتورو کے ایک قصبے میں بس اسٹیشن کے داخلی دروازے کے قریب دھماکہ کیا، جِس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ اِس دھماکے میں کم ازکم 28 افراد زخمی ہوئے۔ کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم، شدت پسند گروپ بوکو حرام نے علاقے میں ہونے والے تازہ خودکش بم حملوں میں لڑکیوں اور خواتین کو جھونکا ہے، جس سے اِن خدشات کو تقویت ملتی ہے کہ اِن حملوں میں وہ اغوا کی گئی خواتین کو استعمال کر رہے ہیں۔گذشتہ برس ملک کے شمال مشرقی خطے میں ایک چھوٹے سے قصبے پر بوکو حرام کی جانب سے مارے گئے چھاپے میں، تقریباً 300 اسکول کی بچیاں اغوا کی تھیں؛ جن میں سے 200 سے زائد لڑکیاں اب بھی لاپتا ہیں۔بوکو حرام جس نے حال ہی میں داعش کے شدت پسند گروہ سے وفاداری کا عہد کیا ہے، ا±س نے شمالی نائجیریا میں اسلامی حکمرانی قائم کرنے کی مہم کے ایک حصے کے طور پر اب تک نائجیریا کے 10000 سے زائد شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے فوج کو احکامات جاری کیے ہیں کہ تین ماہ کے اندر اندر بوکو حرام کی بغاوت کا خاتمہ لایا جائے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…