جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہندوستان میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد آباد(نیوز ڈیسک) ہندوستان کی مغربی ریاست احمد آباد میں حکومت سے سہولتوں کا مطالبہ کرنے پر پاٹیداروں یا ’پٹیل برادری‘ سے تعلق رکھنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق پٹیل برادری کے رہنما کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد حالات پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ نے بدھ کے روز پیرا ملٹری فورسز کو طلب کرلیا۔مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراو¿ اور لاٹھیوں سے حملوں، سرکاری اور نجی گاڑیوں کو جلائے جانے کے بعد انتظامیہ نے گزشتہ رات گجرات کے کم سے کم 5 شہروں میں کرفیو کا اعلان کردیا تھا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف کسی بھی منظم کارروائی کو روکنے کے لیے ریاست کے اہم شہر احمد آباد میں موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاٹیدار یا پٹیل کمیونٹی کے نام سے معروف برادری کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ہندوستان میں دیگر اقلیتوں کی طرح ان کو بھی خصوصی حیثیت دی جائے اور انھیں سرکاری نوکریوں اور اسکول کے مقامات میں مناسب حصہ دینے کی بھی یقین دہانی کروائی جائے۔ہندوستان کی یہ اقلیت کھیتی باری کے شعبے سے منسلک ہے جن کا کہنا ہے کہ موسمی زراعت کی وجہ سے انھیں بنیادی سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ ہندوستان میں زراعت کے شبعے میں موجود بے چینی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…