واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایڈ وائزر سوزان رائس 28 اور29 اگست کو چین کا دورہ کریگی جس میں تمام مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی جائیگی ۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق نیشنل سکیورٹی ایڈ وائزار کا دورہ آئندہ ماہ چینی صدر کے دورہ امریکہ کے سلسلے کی کڑی ہے جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ چینی صدر کا دورہ امریکہ دونوں ملکوں کے تعلقات کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے اور دونوں ممالک مل کر کوشش کرینگے کہ اس کو کامیاب بنایاجائے ۔ امریکی سیاستدانوں کی جانب سے چینی صدر کے دورے کو منسوخ کرنے کے مطالبے کے حوالے سے جان کربی نے کہا کہ ہم چینی صدر کے منتظر ہے اور دورے میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ جان کربی نے مزید بتایا کہ چین کی دوسری جنگ عظیم کی سالانہ تقریب میں امریکی سفیر اور صدر اوبامہ کے ترجمان امریکہ کی نمائندگی کرینگے ۔