نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی میڈیا نریندر مودی کی پاکستان کے متعلق پالیسی پر برس پڑا ۔ ہندوستان ٹائمز کے ادارئیے کے مطابق نریندر مودی کی پالیسی سے صرف زہریلے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔مشیرخارجہ سطح پر مذاکرات کی منسوخی سے بھارت کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی جس کے بعد خود بھارتی اخبارات مودی کی پاکستانی پالیسی کو آڑھے ہاتھوں لینے لگے ۔ہندوستان ٹائمز میں لکھے گئے اداریے کے مطابق مذاکرات کے ایجنڈے اور کشمیری رہنماو ¿ں کے بارے میں مودی سرکار کی پالیسی سے زہریلے اثرات مرتب ہوئے۔اخبار کے مطابق پاکستان کا حریت رہنماو ¿ں سے ملاقات کرنا یقینی تھا یہ تصور ہی غلط تھا کہ پاکستان صرف اپنے اوپر دہشت گردی کے الزامات سننے کےلئے مذاکرات کریگا۔اگر پاکستان دہشت گرد ہے تو اوفا ملاقات کیوں کی گئی؟ ہندوستان ٹائمز کے مطابق مودی کی پالیسی سے پاکستان میں بھارت کے مخالفین کی تعداد بڑھ گئی ہے۔اخبار نے مودی کو پاکستان میں کسی بھی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو بھارتی طیاروں یا کمانڈرز کا واپس لوٹنا آسان نہیں ہوگاادارئیے کے مطابق اگر بھارت دہشت گردی کے کسی واقعے پر امریکا یا عالمی برادری کا دروازہ کھٹکھٹائےگا تو وہاں سے جواب موصول ہوگا کہ اگست میں سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات بھی تو خود ہی منسوخ کیے تھے۔ہندوستان ٹائمز نے نریندر مودی کی پالیسی کو بھارت کےلئے خطرہ قرار دیا ۔