قاہرہ (نیوز ڈیسک) مصر کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ الزھر نے دینی اور شرعی علوم کی رہنمائی کیلئے پہلی بار خواتین مبلغات کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے ۔ جامعہ الازہر کے سیکرٹری ڈاکٹر عباس شومان کا کہنا ہے کہ جامعہ الازھر کے زیر انتظام دعوت وارشاد اور افتاءکے شعبوں میں 500 خواتین کی تقرری کی منظور ی دیدی گئی ہے ۔ ان کا کہن اہے کہ خواتین کی تقرری کا مقصد دعوت وارشاد اور افتاءکے میدان میں بھی مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کیلئے ملازمت کے مواقع پیدا کرنا ہے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جامعہ الازھر کے زیر انتظام خواتین کی مبلغات کے شعبوں میں تقرری دراصل صدر عبدالفتاح السیسی کے رواں سال جنوری مین کی گئی اس تقریر پر عمل درآمد ہے ۔ جس میں انہوں نے مصرف میں اسلام کی اعتدال پسندانہ تصویر کو اجاگر کرنے کیلئے مذہبی اداروں میں روشن خیال علماءکی تقرری اور خواتین کو بھی اس شعبے میں خدمات کی انجام دہی کا موقع دینے کی تجویز پیش کی تھی ۔