منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

یمن میں اتحادیوں کی بمباری سے 53 حوثی باغی ہلاک

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یمن(نیوز ڈیسک)یمن میں اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں المشجع کے مقام پر 53 حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ بمباری سے باغیوں کے کئی ٹھکانے ، گاڑیاںاور اسلحہ وگولہ بارود کے ذخائر بھی تباہ کردیے گئے ہیں ۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اتحادی طیاروں کی جانب سے مغربی آمارات میں ، پانچ فوجی قافلوں اور اسلحہ وگولہ بارود لے جانے والے تین ٹرکوں کو نشانہ بنایاگیا۔یمن کے مختلف شہروں میں حکومت کی بحالی کیلئے فوج اور مذاحمتی کارکنوں کی زمینی پیش قدمی بھی جاری ہے ۔ یمن کے اب اور تعز شہروں میں باغیوں کے متعدد مراکز کو تباہ کرنے کے بعد مزاحمت کا ر تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔ جنوب مغربی مآرب میں الجفنیہ اور الفار کے مقامات پر باغیوں اور حکومت نواز فورسز میںخون ریز لڑائی جاری رہی ، مآرب میں مزاحمت کاروں اور حکومتی فورسز کو تازہ فوجی کمک بھی پہنچا دی گئی ہے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مآرب میں باغیوں کیخلاف آپریشن کو مزید تیز کرنے کیلئے ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں پہنچا دی گئی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…