میڈرڈ(نیوز ڈیسک) سپین اورمراکش نے مشترکہ آپریشن کے دوران داعش کے 14 شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے ۔ ان افراد کو سپین اور مراکش کے مختلف شہروں سے حراست میں لیاگیا ہے ۔ گرفتار کیے جانے والے افراد مبینہ طورپر شدت پسند تنظیم میں لوگوں کو بھرتی کرنے کے کام سے منسلک ہیں ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ افراد ایک مشتبہ نیٹ ورک کا حصہ ہیں جو شام اور عراق میں داعش کے زیر انتظام علاقوں میں جنگجو بھرتی کرکے بھیجتے تھے ۔ خیال رہے کہ جمعہ کو فرانس میں ایک مراکش شہری کو ٹرین میں حملہ کرنے سے قبل گرفتار کرلیاگیا تھا ۔فرانس ٹرین پر حملہ کرنیوالے 25 سالہ ایوب ال خزنی سپین میں رہے تھے اور ان کا تعلق شمالی مراکش کے شہر تییبوان سے تھا ، وہ 2007 میں سپین آئے اور فرانس جانے سے قبل سات سال تک سپین میں میڈرڈ اور الجیسیراس میں قیام پذیر رہے تھے ۔ ان کے بارے میں شبہ ظاہر کیاجارہاہے کہ ان کا تعلق شدت پسند اسلامی تنظیم سے ہے اور انہیں ، انتہائی خطرناک افراد کی فہرست میں شامل کیاگیا ہے ۔ سپین کی وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ آپریشن تاحالا جاری ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں