اوسلو(عقیل قادر) سوئزلینڈ میں عدالت نے ایک قصائی کو 6 ماہ کی سزا اور 15 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ مراکش اخبار کے مطابق قصائی مسلمان گاہکوں کو سور کا گوشت گذشتہ تین سالوںسے بیچ رہا تھا اور انہیں یہی بتاتا تھا کہ بکرے اور گائے کا گوشت ہے اور حلا ل ہے۔ اخبار کے مطابق قصائی نے تین سال میں 3,1 ٹن گوشت بیچا ہے اور بہت منافع کمایا ہے کیونکہ سور کا گوشت بکرے اور گائے کی نسبت سستا پڑتا ہے۔یادرہے کہ یورپ میں ایسا پہلا واقع نہیں ہے ناروے میں بھی کئی سلاٹر ہاﺅس کو جرمانہ کیا گیا ہے جو دُنبے اور بکرے کے گوشت میں سور کے گوشت کو ملا کر مسلمانوں کو بیچتے تھے۔