بدھ‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2025 

سعودی وزارت داخلہ نے عازمین حج کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

datetime 24  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے رواں سال موسم حج سے قبل عازمین حج کے لیے ایک نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بغیر اجازت حج کی کوشش کرنے والے افراد کے لیے سخت نوعیت کی سزاﺅں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی اجازت کے بغیر حج کے ارادے سے عازمین حج میں شامل ہونے والے افراد کو جرمانہ، گاڑی اور املاک کی ضبطی اور ملک سے بے دخلی جیسی سزائیں دی جا سکتی ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ حج کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھی سزائیں دی جائیں گی۔ حج کی نیت سے مقامات مقدسہ میں داخل ہونے والے ہر شخص کے پاس حکومت کی طرف سے ملنے والا اجازت نامہ ضروری ہو گا۔ کسی عام شہری کے تعاون یا غیر ملکی کی مدد سے حج کرنے کی اجازت نہیں ہو گی کیونکہ عام شہری اورغیر ملکی بھی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی کو حج کرانے کے مجاز نہیں ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں ہر سال حج کے موقع پر غیر قانونی طریقے سے حجاج میں شامل ہونے والے لوگوں کو روکنا ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔ پچھلے سال حج کے موقع پر 2 لاکھ 20 ہزار ایسے افراد کی نشاندہی کی گئی تھی جو حکومت کی اجازت کے بغیر حج کی کوشش کر رہے تھے تاہم انہیں حجاج سے نکال دیا گیا۔ اس کے علاوہ پچھلے سال حج کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 45 ہزار گاڑیاں ضبط کی گئیں۔سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے ایمی گریشن و پاسپورٹس کی جانب سے حج کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں 254 فیصلے صادر کیے گئے۔ ان میں 217 فیصلے سعودی شہریوں جب کہ 36 غیر ملکیوں کے خلاف تھے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو مجموعی طور پر نو ماہ اور 23 دن قید کی سزائیں بھی سنائی گئیں اور ان کی 53 گاڑیاں ضبط کی گئی تھیں۔حکومت کی جانب سے حج کے طے کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی روک تھام کے لیے فنگر پرنٹس کا نظام متعارف کرایا گیا ہے جس کی مدد سے بڑی تعداد میں ایسے لوگوں کی نشاندہی میں مدد ملتی ہے جو جعلی طریقے سے حج کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو دس سال کے لیے ملک سے نکال دیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سمرقند


ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…