بیروت(نیوز ڈیسک) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کرپشن اور بڑھتی ہوئی گندگی کیخلاف دوسرے روز بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ پرتشدد مظاہرہ کو منتظر کرنے کیئے پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ بیروت کی گلیوں میں گندگی اورملک میں کرپشن کے خلاف ہزاروں شہریوں نے دوسرے روز بھی احتجاج میں حصہ لیا ۔ احتجاج اس وقت پر تشدد ہوگیا ، جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا ، مظاہرین حکومت سے کرپشن کے خاتمے اور گندگی کی صفائی کامطالبہ کررہے تھے ۔ احتجاج میں شدت آنکی بعد ملک کے وزیراعظم نے استعفیٰ دینے کی دھمکی دیدی ہے ۔